فنانس ایکٹ 2019ء کے تحت ٹیکس کی شرح کی تفصیلات جاری 

اٹک : ایف بی آر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2019ء کے تحت ٹیکس کی شرح کی تفصیلات جاری کر دیں ، 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو ، تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے فنانس ایکٹ 2019ء کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست سے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق لازمی ہو گا ایف بی آر نے ٹیکس کی شرح بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 سے بڑھا کر ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس ، لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس ، سندھ ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 ہزار ماہانہ فکس ٹیکس ، یکم اگست سے درآمد اشیاء پر ریٹیل پرائس کا اندراج لازمی قرار ، پوٹاشیم کلوریٹ پر فی کلو ٹیکس 56 سے بڑھا کر 70 روپے ، 30 ڈالر کے موبائل فون پر 135 روپے ٹیکس ، 100 ڈالر کے موبائل فون پر 1320 روپے ٹیکس ، 200 ڈالر کے موبائل فون پر 1680 روپے ٹیکس ، 200 سے 350 ڈالر کے موبائل فون پر 1740 روپے ٹیکس ، 500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون پر 9 ہزار 270 روپے ٹیکس ، ریٹیل پرائس سے کم قیمت پر سگریٹ کی فروخت کو جرم قرار دے دیا گیا ، غیر تیار شدہ تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 300 سے کم کر کے 10 روپے کر دی گئی ، سیمنٹ پر ایف ای ڈی ڈیڑھ روپے سے بڑھا کر 2 روپے فی کلو کر دی گئی ، 1000 سی سی کی درآمد گاڑی پر اڑھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، 1001 سے 1799 سی سی کی درآمد گاڑی پر 5 فیصد ایف ای ڈی ، 1800 سے 3000 سی سی کی درآمد گاڑی پر 25 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، 3001 سی سی سے اوپر کی درآمد گاڑی پر 30 فیصد ایف ای ڈی ، مقامی طور پر تیار ہونے والی ہزار سی سی گاڑی پر اڑھائی فیصد ایف ای ڈی ، مقامی ایک ہزار سے 2 ہزار سی سی تک گاڑی پر 5 فیصد ایف ای ڈی ، 2 ہزار سے زائد سی سی گاڑی پر ساڑھے 7 فیصد ایف ای ڈی عائد کر دی گئی ہیں تاہم آٹو رکشہ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کا اطلاق نہیں ہوگا ۔