اٹک: گھر کی چھت پر بنے سٹور میں آگ لگ گئی

اٹک(ڈیلی اٹک نیوزویب)وزیر بحالیات آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق کی اٹک میں رہائش گاہ نزد جامعہ مسجد مدینہ کے قریب علی ہیر ڈریسر کے مالک کے گھر کی چھت پر ٹین سے بنے سٹور میں سارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے سبب سٹور کی کچی چھت گر گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس اور 2 فائر وہیکلز فوراً موقع پر پہنچ گئیں ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیاحادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔