Fri
22
May
2026

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب ) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع اٹک اتحاد گروپ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر نور محمد اعوان منعقد ہوا اجلاس میں ایپکا کے تحصیل حسن ابدال کے صدر اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر محمود ( مودی ) کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا سیکرٹری جنرل زاہد حسین نے قرار داد پیش کی کہ مرحوم ایک عظیم انسان تھے انہوں نے دین کی بہت خدمت کی اجلاس میں مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی گئی اجلاس میں ضلعی چیئرمین شیخ غیاث احمد صدیقی ، نجب اقبال ، محمد عجائب ، غلام مصطفی ، عبدالستار ، افتخار احمد بھٹی ، محمد ایوب بلوچ ، راشد بیگ ، محمد جمیل ، مسعود اشرف ، محمد عتیق اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔
