Thu
21
May
2026

حسن ابدال(نمائندہ اٹک نیوز) تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 8 قمارباز گرفتار ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال شیر فاضل نے مخبر کی اطلاع پر پولیس عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر پتھر گڑھ کوٹ سونڈکی روڈ پر موٹر وے پلی کے نیچے ہونے والی قماربازی کی محفل الٹ دی پولیس قماربازی میں مصروف 8 قماربازوں ارشد محمود ، قمر شہزاد ، مصنف شاہ ، وقاص علی ، اشتیاق احمد ، حشام ضیاء ، عادل علی اور خرم شہزاد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داءو پر لگی رقم پڑ 25ہزار روپے نقد ، 8 موبائل ، موٹر سائیکل ، کیری اور کار قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
