پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کی صوبائی کونسل کے سہ ماہی اجلاس 

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر صاحبزادہ مسعود السید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اقوام عالم کی خاموشی پر پاکستان کو افغانستان میں سپر پاور امریکہ کے خلاف برسر پیکار طالبان کی طرح جواب دینا ہو گا پاکستان سمیت پنجاب بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹر ان گنت مسائل کا شکار ہیں اور حکومت کی جانب سے مستقبل قریب میں بہتری کی امید نظر نہیں آ رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایم اے ہائوس اٹک میں پی ایم اے پنجاب کی صوبائی کونسل کے سہ ماہی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا تقریب کی میزبانی کے فراءض صدر پی ایم اے اٹک کرنل ڈاکٹر محمد اسلم خان مروت ، جنرل سیکرٹری کرنل ڈاکٹر سجاد نقوی نے ادا کیے اجلاس میں جنرل سیکرٹری پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر کامران ، صدر پی ایم اے راولپنڈی ڈاکٹر محمد ارشد رانا ، سیکرٹری فنانس ڈاکٹر ذکاء اللہ وڑاءچ ، منیجر پی ایم اے راولپنڈی مظہر احمد خان ، صدر پی ایم اے اسلام آباد ڈاکٹر رشید ، صدر پی ایم اے چکوال کرنل ڈاکٹر شبیر ، صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر حفیظ ، صدر پی ایم اے فیصل آباد ڈاکٹر قریشی ، سابق سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر ملک عبادت خان ، سابق ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر فیاض احمد خان ، معروف سرجن ڈاکٹر سید وجاہت حسین ، ڈاکٹر نعیم خٹک ، ڈاکٹر نعمان ، صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر علی رضا کے علاوہ پنجاب بھر سے ڈاکٹروں اور پی ایم اے کے صوبائی اور ضلعی عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹروں کے مختلف پیشہ ورانہ فرائض منصبی میں حائل رکاوٹوں اور مسائل ، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے وضح کردہ ظالمانہ اور حقائق کے منافی قوانین جن کو پاکستان کے معروضی حالات کے مطابق نافذ نہیں کیا جاتا ، پی ایم اے پنجاب کے ہزاروں ڈاکٹر ہیلتھ کمیشن کے ساتھ عدم تعاون کی پالیسی برقرار رکھیں گے پی ایم ڈی سی میں مسائل کی بنیادی وجہ وزیر اعظم عمران خان کے 80 سالہ کزن ڈاکٹر برکی ہیں جن کی مطلق العان اور ڈاکٹروں کو ان بورڈ نہ لینے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل ہیں سینٹ آف پاکستان کی جانب سے پی ایم ڈی سی کا بل پاس نہ کرنے سے جو ظالمانہ قوانین پر مشتمل تھا پاس نہ کرنے پر سینٹ آف پاکستان کے باضمیر ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا پی ایم ڈی سی کی جانب سے ایم ڈی اور ایم ایس ڈاکٹروں کی ڈگریاں کینسل کرنے کے سبب صرف سعودی عرب اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے جن کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے جو سالانہ کروڑوں ڈالر زر مبادلہ پاکستان بھیج رہے تھے اور ان کی ڈگریاں کینسل کرنے سے جہاں یہ ڈاکٹر بے روزگار ہوئے ہیں وہاں پاکستان میں بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو گا ان کی ڈگریوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے پی ایم اے پنجاب نے ڈاکٹروں کی اخلاقی تربیت پر بھی زور دیا اور انہیں پیشہ ورانہ فرائض کی سر انجام دہی کے علاوہ اعلیٰ حسن اخلاق سے پیش آنے اور مریضوں کی دلجوئی اور ان کے ہمراہ آنے والوں سے خندہ پیشانی سے پیش آنے کے سلسلہ میں پی ایم اے پنجاب ضلعی سطح پر ورکشاپ کرائے گی جس کے مثبت ثمرات جلد ظاہر ہونا شروع ہوں گے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں پر ہونے والے تشدد کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے ایسے قوانین کا نفاذ کرنے کا مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام ہو سکے صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر علی رضا کی جانب سے اٹک کے مختلف بی ایچ یو میں تعینات ڈاکٹروں کو اپنی ذاتی جیب سے یوٹیلز بلز جمع کرانے کے حوالے سے بھی پی ایم اے پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صدر پی ایم اے اٹک ڈاکٹر کرنل محمد اسلم مروت کو ہدایت کی کہ وہ سی ای او ہیلتھ اٹک سے ملاقات کر کے ان مسائل کا تدارک کریں صدر پی ایم اے اٹک ڈاکٹر کرنل محمد اسلم مروت نے پنجاب بھر سے آئے ہوئے شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ۔