مولانا فضل الرحمن قوم کی امنگوں کی ترجمانی کررہے ہیں :جمعیت علمائے اسلام اٹک

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز)ماہ اکتوبر میں ہونے والے آزادی مارچ میں عوام کی شرکت حکمرانوں کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کردے گی ماہ اگست میں مستعفی ہوکر عزت سے گھر جانے کا آخری موقع ہوگا قائد جمعیت کی آواز پر پوری قوم آزادی مارچ کا انتظار کررہی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے اراکین عاملہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا دارلعلوم خدام الدین میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی نے کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری مولانا بلال بادشاہ ، مولانا عزیر احمد ، مفتی امیر زمان ، مولانا سید بادشاہ ، محمد قاسم وردگ ، مولانا مفتی سعید الرحمان ، قاری عبد الرءوف ، مولانا شہاب الدین ، مولانا زکریا کلیم اللہ ، حافظ ہارون الرشیدنے شرکت کی اس موقع پر تمام تحصیلوں کو یونین کونسلز اور مقامی باڈیوں کے قیام میں تیزی لانے کا کہا گیا اور تمام اراکین عاملہ اور اراکین مجلس عمومی کو تحصیل جماعتوں کی معاونت پر زوردیا گیا قائد جمعیت کا دوٹوک موَقف آج ثابت کرتاہے کہ حقیقی لیڈر ملک میں ایک ہی جو ہر رکاوٹ کو عبور کرنے کا عزم اور صلاحیت کا حامل ہے بڑے بڑے لیڈر آج اشارات کا انتظار کررہے ہیں مگر قائد جمعیت نا اہل حکمرانوں کو قبول نہ کرکے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کررہے ہیں ۔
