پی ٹی آئی ایم این اے میجر طاہر صادق خان کا یوسی جھنگ کا دورہ

باہتر :پی ٹی آئی ایم این اے میجر طاہر صادق خان کی جھنگ آمد،حاجی عدیل افضل خان کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد،علاقہ نلہ کے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔پی ٹی آئی ضلع اٹک کے مرکزی رہنماء ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 میجر (ر) طاہر صادق خان نے علاقہ نلہ میں گروپ کے سرگرم رہنماء حاجی سیٹھ امیر افضل خان، حاجی محمد سعید،شاہد لیاقت خان،ساجدخان وڈااور آصف مظہر خان کے ہمراہ علاقہ نلہ کے گائوں جھنگ میں حاجی عدیل افضل خان کی رہائشگاہ پر اُن سے ملاقات کی انہوں نے فریضہ حج کی ادائیگی پر حاجی عدیل افضل خان کو خصوصی مبارکباد پیش کی ملاقات میں راولپنڈی ڈویثرن کے سینئر صحافی سردار سلطان سکندر خان ،چیئرمین ایل زیڈ سی و سابق کونسلر حاجی افتخار احمد خان اور چوہدری سہیل افضل خان بھی موجود تھے بعد ازاں میجر طاہر صادق نے باہتر میں کبڈی کے معروف انائونسر ظہور احمد اعوان اور ماما محمود آف باہتر مَیرا کی وفات پر اُن کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔
