مسلم(ن) لیگ اٹک کے زیر اہتمام قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام

اٹک:اٹک شہر کے سب سے بڑے اور معیاری تعلیمی ادارہ الصادق پبلک سیکنڈری سکول کے پرنسپل ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے سکول میں قائد محمد نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے ، صحت و تندرستی کیلئے خصوصی طور پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی ختم قرآن شریف کے بعد تقریب میں شہید کیپٹن اسفندیار بخاری کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی گئی تقریب میں سکول کے اساتذہ اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔