Tue
28
Apr
2026

پاک افغان سرحد پر باڑ کی نگرانی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ پاک فوج کے جوان پاک افغان سرحد پر ضلع مہمند میں باڑ لگانے کے کام کی نگرانی پر مامور تھے کہ اس دوران دہشت گردوں کے نصب کئے ہوئے ریموٹ کنٹرول دھماکے کی زد میں آ گئے۔میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں پاک فوج کا میجر عدیل اور سپاہی فراز شامل ہے۔
