وزیر اعظم عمران خان ایک نڈر اور باصلاحیت قائد ہیں :میجر طاہر صادق 

اٹک: رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی مظالم کو اقوام عالم کے تما م رہنمائوں کے سامنے بے نقاب کر کے سیکولر عزم کا دعویٰ کرنے والے بھارت اور اس کے وزیر اعظم نریندر مودی کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کریں گے جو مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کیلئے اپنی جان ، مال ، عزت آبرو کی قربانی دینے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی سب سے بڑی مثال ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر اٹک کی تحصیل جنڈ ، حضرو ، حسن ابدال ، اٹک ، پنڈی گھیب اور فتح جنگ سے آئے ہوئے تحریک انصاف اور شہریوں کے بڑے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل ملک ممتاز آف بٹھو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ ضلع بھر میں مختلف تقریبات میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ آخری حد تک جانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والے غیر انسانی سلوک کو اجاگر کر کے اپنے بہترین خطاب میں ثابت کریں گے کہ وہ اس وقت اقوام عالم کے سب سے بڑے لیڈر ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نہتے کشمیری مسلمانوں پر جو مظالم کر رہی ہے اس کو بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے عمران خان میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ بہتر انداز میں عالمی لیڈروں کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کرینگے کشمیر کے حوالے سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جس طرح مسئلہ کشمیر کو تحریک انصاف کی حکومت نے اٹھایا ہے اس کی مثال 72سالہ تاریخ میں نہیں ملتی وزیر اعظم عمران خان ایک نڈر اور باصلاحیت قائد ہیں جو دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ان سے برطانیہ میں مقیم تھراما اینڈ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر سخاوت نے بھی ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا کہ اٹک سے تعلق رکھنے والی وفاقی کابینہ میں شامل شخصیت جس طرح کرپشن اور کرپٹ افراد کی پشت پناہی کر رہی ہے اور ایس ڈی او و اپڈا غورغشتی کی انہوں نے پشت پناہی کی تاہم میجر طاہر صادق کے سامنے وفاقی کابینہ کے مشیر بے بس ہو گئے اور حکومت کو ایس ڈی او واپڈا جو کرپشن میں ملوث تھے کو تبدیل کرنا پڑا میجر طاہر صادق نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن اور تحریک انصاف کے منشور میں کرپشن کی پشت پناہی کی کوئی گنجائش نہیں ، عمران خان نے کرپٹ عناصر کے خلاف تمام سٹیک ہولڈرز کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ کرپشن پر زیرو ٹالرینس کی جائے گی، میں کرپشن کے خلاف اہلیان غور غشتی کے ساتھ کھڑا ہوں اور ایک لائن سپرٹنڈنٹ کو کس قانون کے تحت ایس ڈی او لگایا گیا تھا نا اہل مشیر جنہیں عوام کے مسائل کا پتہ ہے نہ سروکار اور سونے پر سہاگہ کرپشن و کرپٹ عناصر کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں اپنے آپ کو اعلیٰ تعلیم یافتہ کہنے والے میرٹ،اخلاقیات، احتساب سب کچھ داؤ پر لگا رہے ہیں اور تحریک انصاف کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں کرپشن ثابت ہو جانے کے باوجود ایس ڈی او واپڈا کے خلاف ایکشن نہ لینا تحریک انصاف کے کرپٹ فری پاکستان کے نعرے کی نفی تھی تاہم علاقہ کے لوگوں خصوصاً ڈاکٹر سخاوت کرپٹ مافیا کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہو گئے اور آخر کار واپڈا حکام نے قائم مقام ایس ڈی او کو تبدیل کیا ایس ڈی او غورغشتی کا دفترکرپشن کا گڑھ بن گیا تھا اور بغیر ڈیمانڈ نوٹس ایشو کئے لوگوں کے میٹر لگائے گئے جس سے بجلی چوری کی گئی اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا ٹاؤٹوں کے ذریعے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری تھا سابق ایس ڈی او نے کرپشن کیلئے ایجنٹ رکھے ہوئے تھے جو میٹروں پر اعتراضات لگا کر صارفین کو ڈرا دھمکا کر رق میں وصول کرتے تھے اس طرح لوٹ مار معمول بن گئی تھی سفارشی ایس ڈی او کئی سال سے ایک ہی سٹیشن پر تعینات رہ کر بجلی چوری کرا کر ادارے کو بھی خسارہ پہنچا رہا تھا اس لئے تاہم واپڈا حکام نے اس بد عنوان افسر کو تبدیل کر کے علاقہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے ۔