وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں تبدیلی کا امکان مسترد

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نعیم الحق نےکہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد تصدیق کرسکتا ہوں کہ کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست مکمل غلط ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین پارٹی میں دھڑے بندی کے لیے مسلسل غلط پیغامات پھیلارہے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی کی خبریں زیرگردش ہیں اور اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداور زبیدہ جلال کو وزیر تعلیم بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم کا ترجمان بنائے جانے کا امکان ہے۔