جنڈ: ہائی سکول ٹوبہ دومیل کی کھیلوں کے مقابلے میں اول پوزیشن 

مختلف کھیل کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر کے ضلعی سطح پر کوالیفائی کر لیا

جنڈ(صدیق فخر سے) تحصیل جنڈ کے گورنمنٹ ہائی سکولز کے اتھلیٹکس مقابلوں میں ہائی سکول ٹوبہ دومیل نے 20پوائنٹس کے ساتھ تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائی سکول کوٹ چھجی 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

 ہائی سکول دومیل نے ریلے ریس، ڈسک تھرو، ہیمر تھرو، نیزہ اور لانگ جمپ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلعی سطح کے لیے کوالیفائی کر لیا ان مقابلوں کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول دومیل میں ہیڈ ماسٹر سلیم شاہد کی زیر سرپرستی ہوا تحصیل بھر کے اساتذہ کرام نے بہترین انتظامات کو سراہا اور ہائی سکول کے طلباء کی مثالی کارکردگی پر سپورٹس انچارج کو خراج تحسین پیش کیا۔