فتح جنگ، ڈھوک ہسو کے قریب بس اور رکشتہ میں تصادم2 افراد جاں بحق 

رکشہ پنڈی سےفتح جنگ سامان لوڈ کر کے لے جا رہا تھا، بس ڈرائیورموقع سے فرار 

فتح جنگ (جبار تبسم سے) پنڈی فتح جنگ روڈ گڑھی ہسو کے قریب خطرناک حادثہ ،2 افراد جاں بحق، تفصیلات  کے مطابق حادثہ بس اور لوڈنگ رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

پنڈی سےفتح جنگ سامان لوڈ کر کے لے جانے والے رکشہ کو بس کی سامنے سے خوفناک ٹکرجس کے نتیجے میں رکشہ پر سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی دونوں لاشوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیاجاں بحق ہونے والوں میں صوبہ سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کا 22 سالہ رہائشی محمد نواز ولد اللہ دینو اور ضلع راولپنڈی کا 34 سالہ رہائشی آصف جاوید ولد محمد اکرم شامل ہیںبس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔