Fri
17
Apr
2026

اٹک: ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکر یننگ کیلئے خصوصی کیمپ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں قائم کر دیا گیا ۔
کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود ،ڈی ایچ او ڈاکٹر اسد اسماعیل ، کواڈینٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر آصف نیاز اور دیگر افسران موجود تھے۔
بر یفنگ دیتے ہوئے ڈی سی اٹک کو بتایا گیا کہ اس کیمپ سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 1700 سے 2000 افراد مستفید ہوں گے ڈی سی اٹک نے کیمپ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کی کاوش کو سراہا۔
یہ کیمپ 25 اکتوبر تک جاری رہے گا ۔
