اٹک،ووٹر لسٹیں25 نومبر سے ضلع بھر میں بنے ڈسپلے سنٹر پر آویزاں ہو ں گی

اٹک،  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد آصف میڈیا کو تفصیلات بتا رہے ہیں

ضلع اٹک کی چھ تحصیلوں میں 134ڈسپلے سنٹرز بنائے گئے ہیں ،سارے ڈسپلے سنٹرز پرائمری ، ایلمینٹری اور ہائی سکولوں میں بنائے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد آصف

اٹک، ووٹر لسٹیں 25نومبر سے ضلع بھر میں بنے ڈسپلے سنٹر ز پر آویزاں کر دی جائیں گی ضلع اٹک کی چھ تحصیلوں میں 134ڈسپلے سنٹرز بنائے گئے ہیں سارے ڈسپلے سنٹرز پرائمری ، ایلمینٹری اور ہائی سکولوں میں بنائے گئے ہیں 18سال کا حامل ہر شہری اپنے علاقے میں موجود ڈسپلے سنٹر پر جا کر اپنی ووٹ دیکھ سکتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد آصف نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع آفیسر الیکشن کمشن سید ضیغم الطاف بھی موجود تھے ۔

محمد آصف نے کہا کہ 134ڈسپلے سنٹر سرکاری تعلیمی اداروں میں بنائے گئے ہیں اور ان سنٹرز کے انچارج بھی انہی تعلیمی اداروں کے اساتذہ میں سے چنے گئے ہیں تاکہ عوام علاقہ کو ووٹ کی درستگی تبدیلی میں سہولت میسر آسکے یہ فہرستیں تمام ڈسپلے سنٹرز پر 25نو مبر 2019سے آویزاں کر دی جائیں گی اور 24دسمبر 2019تک آویزاں رہیں گی۔

 کوئی بھی ووٹر اپنی ووٹ کی تصدیق درستگی ،تبدیلی اور عارضی یا مستقل پتہ میں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے متعلقہ انچارج سے رابطہ کر سکتا ہے اس تمام کام کی نگرانی کے لیے آفیسر ز نگرانی کریں گے ۔