Sat
20
Jun
2026

فتح جنگ(صدیق فخر سے) فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ پر پولیس چوکی ڈھرنال کے قریب کیری وین اور ہائی ایس میں تصادم،3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی
۔
ذرائع کے مطابق فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ پر پولیس چوکی ڈھرنال کے قریب کیری وین اور ہائی ایس میں خطرناک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں بیگم بی بی زوجہ ذوالفقار، ڈھرنال، سرور بی بی زوجہ محمد ڈھرنال جبکہ تیسرے جاں بحق ہونے والے فرد کا نام معلوم نہ ہو سکا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر میتوں اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ پہنچا دیا۔
