دومیل سپر لیگ ،پیر اصحاب ٹائیگرز اور ٹمنہ قلندر زفائنل میں پہنچ گئیں

دومیل سپر لیگ

دوسرے سیمی فائنل میں پاری بن یونائیٹڈ کو پیر اصحاب ٹائیگرز نے شکست دیدی، فائنل میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی رہنما ملک نوید حسین ہونگے

جنڈ(صدیق فخر سے) دومیل کرکٹ سپر لیگ آخری مراحل میں داخل، دوسرا سیمی فائنل پیر اصحاب ٹائیگرز اور پاری بن یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں پیر اصحاب ٹائیگرز نے با آسانی پاری بن یونائیٹڈ کو شکست دیدی، جب کہ اس سے پہلے ٹمنہ قلندرز فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ 
دومیل کرکٹ سپر لیگ کا فائنل پیر اصحاب ٹائیگرز اور ٹمنہ قلندرز کے درمیان میں کھیلا جائے گا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی رہنما ملک نوید حسین ہوں گے۔

 

 دومیل سپر لیگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہے ۔ٹمنہ قلندرز کو میجر گروپ کی حمایت حاصل ہے جبکہ پیر اصحاب ٹائیگرز کو مسلم لیگ (ن) کے شائقین کرکٹ کی حمایت حاصل ہے اس طرح ٹمنہ قلندرز کو میجر گروپ کی ٹیم اور پیر اصحاب ٹائیگرز کو مسلم لیگ (ن) کی ٹیم کہا جا رہا ہے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ فائنل میجر گروپ کی ٹیم اور مسلم لیگ (ن) کی ٹیم کے درمیان ہو گا۔