Sat
25
Apr
2026

گزشتہ ماہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت دیگر کیسز میں شہبازشریف فیملی کے مختلف کمپنیوں میں شیئرز منجمد کردیئے تھے جب کہ بینک اکاونٹس منجمد کرنے کیلئے متعلقہ بینکوں کو بھی لیٹرز لکھ کر ایس ای سی پی اورشہباز شریف فیملی کو نوٹس جاری کیے تھے۔
تاہم اب نیب نے شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جن کے مطابق ان کی منجمد کی پراپرٹیز میں 13 جائیدادیں شامل ہیں۔
نیب نے شہباز شریف کے لاہور میں ڈیفنس فیز 5 کے دو گھر اور ماڈل ٹاؤن کے دو گھر 96 ایچ اور 87 ایچ بھی منجمد کردیے ہیں جب کہ شہباز شریف کی ایبٹ آباد کے علاقے ڈونگا گلی کی رہائش گاہ بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ ہری پور کی 3اور چنیوٹ میں دو مقامات پر جائیدادیں بھی منجمد کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
