پیپلز پارٹی کا لیاقت باغ جلسہ سیاست کی نئی تاریخ مرتب کرے گا،ملک محمد عمیر خان

پیپلز پارٹی کا لیاقت باغ جلسہ سیاست کی نئی تاریخ مرتب کرئے گا،ملک محمد عمیر خان

 اٹک سمیت پنڈی ڈویژین سے شہید بی بی کے لاکھوں چاہنے والے کارکن لیاقت باغ میں قائد بلاول بھٹو کا والہانہ استقبال کرینگے، ضلعی صدرپیپلز یوتھ آرگنائزیشن اٹک

 پنڈی گھیب (فیصل منیرسے/ اٹک نیوز)  پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر ملک محمد عمیر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا 27دسمبر کو لیاقت باغ میں جلسہ سیاست کی نئی تاریخ مرتب کرئے گا۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں وطن عزیز پر پھر عوامی راج ہو گا۔ اٹک سمیت پنڈی ڈویژین سے شہید بی بی کے لاکھوں چاہنے والے کارکن لیاقت باغ میں قائد بلاول بھٹو کا والہانہ استقبال کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع اٹک کے صدرملک محمد عمیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت جماعت ہے۔ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ انشاء اللہ آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقا ء کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ لیاقت باغ جلسہ میں شرکت کیلئے ضلع اٹک میں بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے۔