ڈی پی او کی ضلع اٹک سے ممبران پارلیمنٹرینز کے نمائندگان سے میٹنگ 

ڈی پی او کی ضلع اٹک سے ممبران پارلیمنٹرینز کے نمائندگان سے میٹنگ 

 سید شہزاد ندیم بخاری ضلع اٹک سے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نمائندگان ندیم ملک، حاجی اکرم خان، ملک انصار، ملک آفتاب احمدال، جاوید الطاف و دیگر کے ساتھ میٹنگ کی 

اٹک: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے نمائندگان پارلیمینٹیرین (ایم این ایز، ایم پی ایز) ندیم ملک، حاجی اکرم خان ، ملک انصار، ملک آفتاب احمدال ، جاوید الطاف و دیگر کے ساتھ ڈی پی او آفس اٹک میں میٹنگ کی جس میں مختلف امور اورمعاملات زیر بحث آئے

ڈی پی اواٹک نے نمائندگان کو اٹک پولیس کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ تمام نمائندگان نے ضلع اٹک میں کرسمس کے موقع پر اٹک پولیس کی طرف سے فراہم کی گئی سکیورٹی اقدامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف چلائی گئی مہم کو سراہا گیا ۔ہائی وے /شاہرات پر قائم پولیس پکٹس کے خاتمے کو سراہا گیا۔

 

اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں جاری سرچ آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے جرائم کی شرح میں واضع کمی آئی ہے اور کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی اچھی روایت قائم ہوئی ہے ۔