Sat
18
Apr
2026

پنڈی گھیب:ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر07جنوری بروز منگل صبح 10 بجے میونسپل کمیٹی پنڈ گھیب میں کھلی کچہری منعقد کر یں گے۔
جہاں پر وہ عوامی مسائل سنیں گے اور موقع پر ان کے حل کے لیے اقدامات جاری کیے جائیں گے۔
الیکٹر ونک،پر نٹ اور سوشل میڈ یا کے معزز ارکان کو شر کت کی دعوت دی جاتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اٹک نے چارج سنبھالتے ہی دور دراز کی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا ،
اس سلسلے میں وہ تقریباً ہر منگل کو تحصیل جنڈ اور تحصیل پنڈی گھیب کے اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں بیٹھتے ہیں اور وہاں پر مسائل سنتے ہیں اور دفتری امور نمٹاتے ہیں ۔
