اٹک ،ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری

کسی بھی عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ذاتی طور پر فوری ایکشن لیتے ہیں
اٹک :وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر نگرانی پنجاب کے 36 اضلاع میں کلین اینڈ گرین مہم کے د وران ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے دن رات کی انتھک محنت سے اٹک کی 6 تحصیلوں میں تمام حکومتی مشینری کو طویل عرصہ بعد متحرک کر کے حکومت کی نیک نامی کا جو فریضہ سر انجام دیا ہے اس کے ثمرات سے ضلع بھر کے شہری مستفید ہونا شروع ہو چکے ہیں ڈی سی آفس اٹک کے دروازے مدتوں بعد ہر خاص و عام کیلئے کھول کر چٹ سسٹم کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور خصوصی طور پر بلدیہ اٹک جس کے ڈپٹی کمشنر اٹک ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں کے چیف آفیسر عمران سندھو کی نگرانی میں تجاوزات اور عملہ صفائی ہمہ وقت متحرک ہے اور کسی بھی با اثر شخص کو جراَت نہیں ہو سکی کہ وہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر پر دھونس دھاندلی کے ذریعے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے۔
بلدیہ اٹک کے عملہ صفائی اور تجاوزات کو چیف آفیسر عمران سندھو کی زیر نگرانی فری ہینڈ دیا گیا ہے جس کے سبب ضلعی صدر مقام اٹک میں کلین اینڈ گرین مہم پوری کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے کسی بھی عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ذاتی طور پر فوری ایکشن لیتے ہیں جس کے سبب ضلع بھر کے افسران اور اہلکار بھی اسی جذبے سے عوامی خدمت میں پیش پیش نظر آ رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ اٹک عمران سندھو ، سینٹری انسپکٹر عامر الیاس اور دیگر عملہ نے فاروق اعظم کالونی ، لنکس کاءونٹی سکول دارالسلام کالونی والے علاقہ ، ماشاء اللہ شادی ہال کے علاقہ میں دور دراز تک جا کر صفائی اور سالوں سے پڑے ملبہ جات کو بھاری مشینری اور عملہ کے ذریعے اٹھانے کے علاوہ نالیوں کی صفائی کے علاوہ ان کے ارد گرد سے گھاس جو انسانی قد سے بھی اونچی ہو چکی تھی کی بھی صفائی کی گئی ہے جس کو شہریوں نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی صورت میں ایک فرشتہ صفت افسر کو اٹک میں تعینات کیا ہے ۔
