اٹک پولیس کی کارروائیاں،اشتہاری سمیت6 ملزم گرفتار

تھانہ بسال پولیس نے اشتہاری مجرم محمد اقبال پنڈ سلطانی جنڈ کو گرفتار کر لیا، تمام ملزمان کیخلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج
اٹک ، حسن ابدال، جنڈ، پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز ویب ) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں ، پتنگیں اور برآمد ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک پولیس نے دلاور خان ولد منور خان ساکن شیں باغ اٹک سے 300 گرام چرس ، تھانہ صدر اٹک پولیس نے ملزم بلال احمد ولد محمداسلم ساکن محلہ نواب آبادمرزا اٹک سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ صدرحسن ابدال پولیس نے محمد بلال ولد محبوب الہٰی ساکن بھوئی گاڑ حسن ابدال
سے 35 پتنگیں ، 7 ڈوریں اور شبیر احمد ولد محمد رفیق ساکن سلطاب پور حسن ابدال سے 30 پتنگیں ، 6 ڈوریں ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے ملزم محمد نواز ولد سید امیر ساکن ڈہوک جر گر ملہواولی پنڈی گھیب سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ بسال پولیس نے اشتہاری مجرم محمد اقبال ولد محمد اشرف سکنہ پنڈ سلطانی جنڈ کو گرفتار کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔
