میونسپل کمیٹی اٹک کا تجاوزات کیخلاف آپریشن،سامان ضبط

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) کلین اینڈ گرین پاکستان کی مہم کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خصوصی احکامات پر عمل درآ مد کا سلسلہ جاری۔
چیف آفیسر بلدیہ عمران اصغر سندھو اور تحصیل میونسپل آفیسرسردار اسد خان کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف ایکشن۔ تجاوزات کے زمرے میں آنے والی اشیاء کو اٹھا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے عمران اصغر سندھو اور سردار اسد خان کی ہدایات پر بلدیہ عملے کی جانب سے چوک فوارہ، مدنی چوک ، سول بازار اور ارد گرد کے علاقے میں آپریشن۔ فٹ پاتھ پر رکھی جانے والی اشیاء کو اٹھا لیا گیا۔۔ کراچی فوڈذ سنٹر سے تکہ سیخیں،
براوو فوڈز سے گیس سلنڈرز،کراچی گفٹ سنٹر سے کارپٹ، وائپرز اور فٹ میٹ وغیرہ، سٹار ماڈرن فرنیچرز سے کرسیاں، خان ہوٹل سے فٹ پاتھ پر رکھا گیا سامان بلدیہ کی گاڑی میں رکھ کر دفتر پہنچا دیا گیا۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے تحصیل میونسپل آفیسرسردار اسد خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کروانا ہماری ذمہ داری ہے۔ شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لیے تجاوزات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گا۔ دکاندار کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کوئی بھی قانون سے بالتر نہیں ہوتا۔ دکانداروں کو چاہیے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنی اشیاء فٹ پاتھ اور سڑک پر سے اٹھا لیں۔ بصورت دیگر ان کا سامان اٹھانے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
