مرزا سنجوال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول بن گئے 

مرزا سنجوال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول بن گئے 

اٹک (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرزا سنجوال روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اٹک کینٹ اہلکارسڑک کو کبھی مٹی سے بھرنے اور کبھی سیمنٹ سے بھر کر گزارا کرنے لگی 

سڑک پر حادثات معمول بن کر رہ گئے اٹک کینٹ کے اعلی حکام نوٹس لیں اہل علاقہ کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ناز سینما چوک تا مرزا چوک سڑک جگی جگی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی آخری رمضان کے دنوں میں اٹک کینٹ والوں نے سڑک پر بنے گڑھوں میں سیمنٹ سے بھرائی کی لیکن جو صرف تین ماہ ہی نکال سکی اس کے بعد سڑک کی حالت جوں کی توں ہے سڑک پر جا بجا گڑھوں کی وجہ سے حادثات روزنہ کا معمول بن چکے ہیں ۔

 

بارش کے دنوں میں یہ گڑھے کسی صورت بھی دیکھائی نہیں دیتے جس کی وجہ سے گاڑی موٹر سائیکلوں کے حادثات رونماء ہوتے ہیں اب تو اٹک کینٹ کے دفتر کے سامنے بھی ایک گڑھا بن چکا ہے جس کو مٹی سے بھر دیا گیا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اٹک کینٹ نے اپنی حدود مرزا چوک متعین کر رکھی ہے۔ جبکہ اس پر کام نہیں کروایا جاتا جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے اہل علاقہ نے چیف ایگزیکٹو اٹک کینٹ سے اصلا ح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔