اٹک، مبین رحیم کے قتل کے ملزمان24 گھنٹوں میں گرفتار

اٹک، مبین رحیم کے قتل کے ملزمان24 گھنٹوں میں گرفتار

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے مقتول مبین رحیم کے قتل میں ملوث ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ،ڈی پی او اٹک کا ورثاء سے اظہار تعزیت

تفصیلات کے مطابق مبین رحیم ولد عبدالرحیم سکنہ اٹک شہر جو کہ مورخہ 20 فروری 2020کو جاوید احمد ملزم نفیس چوک اٹک شہر سے اغواء اور بعد ازاں مبین رحیم کو قتل کر دیا گیا تھاکے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او سٹی اٹک گلفراز احمداور عظمت حیات ایس آئی پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور

 

 جدید ٹیکنالوجی کو برو ئےکار لاتے ہوئے ملزمان جاوید احمد ولد احمد خان ساکن برو ٹھا اور حامد محمود ولد فضل قادر ساکن بریار کو 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ۔عبدالرحیم مدعی مقدمہ ہمراہ ورثاءشکریہ ادا کرنے ڈی پی او آفس اٹک آئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے مقتول مبین رحیم کے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ اٹک پولیس ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اور ان کو انصاف ملے گا۔