طلبہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں ،ملک فتح خان

طلبہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں ،ملک فتح خان

جنڈ (ظفر اقبال سے/ ڈیلی اٹک نیوز) علم ہی وہ واحد طاقت ہے جس کو حاصل کر کے ہم بین الااقوامی دنیا کے ساتھ چل سکتے ہیں

اقبال کے شاہین علم کی گود میں پروان چڑھ کر کل ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار بھروپور طریقے سے ادا کریں گے ، اساتذہ کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس اہم فریضے کو سر انجام دینے میںاپنی بھرپور توانیاں صرف کر کر سرخروہوں  ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈی ای او  ملک فتح خان نے مسز محبوب احمد ملک ایڈووکیٹ کے زیر انتظام برائٹ وے سکول جنڈ کی تیسری سالانہ  رزلٹ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

تقریب کے دیگر مہمان گرامی میں تعلیمی شعبہ سے وابستہ ملک حفیظ اللہ ، ملک شاہد پریشوال، تنویر سجاد ،نوید نواز ،عقیل عباس ،نویداحمد ،ملک عطا ء ، متضیہ حفیظ ،محمد یاسین ، محمد عامر ، علائولدین، محمد احسان ، انیس احمد ،ملک صفدر، ملک اصغر،ملک منور، شاکر ہارون،حاجی ذوالفقار، خان باز، ملک اشرف ، وحیدہ ملک ، نگہت شمیم انجم ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی سٹیج کے فرائض عبدالوہان نے سرانجام دئے جب کہ بچوں نے مختلف ٹیبلو اور تقاریر کے ذریعے سے خوب داد وصول کی آخر میں مہمانان گرامی نے ٹیچرز اوربچوں میںاعلی کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیں آخرمیں پرنسپل سکول ہذا نے مہمانوں کی آمد کاشکریہ ادا کیا ۔