Thu
16
Apr
2026

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز)تھانہ جنڈ پولیس کا محلہ حسین آباد میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ جنڈ کے علاقہ محلہ حسین آباد میں کیا گیا یہ سرچ آپریشن ایس ایچ او نیاز احمد کی زیر نگرانی ہوا۔سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی،
دوران سرچ آپریشن تھانہ جنڈ کے علاقہ محلہ حسین آباد میں موجود گھروں اور اشخاص کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہے۔
