منشیات کا خاتمہ اور جرائم کی روک تھام میری اولین ترجیح ،ڈی پی او اٹک

منشیات کا خاتمہ اور جرائم کی روک تھام میری اولین ترجیح ،ڈی پی او اٹک

حسن ابدال  (ڈیلی اٹک نیوز) منشیات کا خاتمہ اور جرائم کی روک تھام میری اولین ترجیح ہے کوئی پولیس ملازم اگر قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کا سخت احتساب کیا جائے گا

ضلع اٹک کے گوردوارہ پنچہ صاحب سمیت ضلع اٹک کے مقدس مقامات کی سکیورٹی کیلئے خصوصی ہدایات دی ہیں تفتیش کے مرحلے کو معیار اور میرٹ پر دیکھا اور پرکھا جائے گا ناقص تفتیش کرنے والوں سے قانون کے مطابق باز پرس کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے چیئرمین پریس کلب حسن ابدال شہزاد نقوی سے ملاقات کے دوران کیا ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی پولیس ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا آئینی اور اخلاقی فرض ہے شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم کی بیخ کنی کی جا سکے ۔