نعمت اللہ خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، جماعت اسلامی اٹک

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) رہنما جماعت اسلامی سابق مئیر کراچی نعمت اللہ خان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کے دنیا فانی سے جانے پر ہر آنکھ اشکبار ہے
نعمت اللہ خان کی دینی ، سیاسی او ر سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کارکنا ن جماعت ، حلقہ کی عوام اور عام شہری ان کی موت سے انتہائی غمزدہ ہیں کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے والے درویش صفت انسان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان، جنرل سیکرٹری حافظ محمد بلال، نائب امرائے ضلع مولانا نعیم اللہ، مولانا جابر علی خان، ناصر اقبال خان، امیر زون پی پی ون خالد محمود،
امیر شہر حافظ میاں محمد جنید ، صدر سیاسی کونسل محمد اقبال ملک ، سابق کونسلربلدیہ شہاب رفیق ملک نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا ، رہنماءوں کا کہنا تھا کہ نعمت اللہ خان ایک سیاسی مدبر کی حیثیت رکھتے تھے 2005 میں بہترین میئر کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ، انہوں نے ساری زندگی دین اور اسلام ، علاقہ کی عوام کی خدمت کیلئے وقف کی جن کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، رہنما جماعت اسلامی نے ہمیشہ سادہ زندگی گزاری ، قرآن و سنت کی دعوت ہمیشہ سے ان کا اوڑھنا بچھونا رہا، ہمیشہ اپنی ذات پر عوام کے اجتماعی مفاد پر جیح دی ۔
