شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے، شیخ ناصر محمود

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے۔
وہ دن دور نہیں جب جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں گرفتار مسلم لیگی رہنما باہر ہوں گے ہم اپنے قائدین کی ثابت قدمی اور جراَت مندی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان قائدین کی ضمانت منظور ہونے پر مسلم لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ میں نیب کسی ایک بھی لیگی رہنما پر اپنا استغاثہ ثابت نہیں کر سکی اس سے بڑھ کر جھوٹے الزامات کی اور کیا دلیل ہو سکتی ہے ۔
ناصر محمود شیخ نے کہا کہ بے بنیاد مقدمات ، جیلوں اور ہتھکڑیوں سے شریف برادران کے چاہنے والوں کو ڈرا یا نہیں جا سکتا ان قائدین کی ثابت قدمی جراَت اور استقامت پر مسلم لیگ ( ن ) کی پوری قیادت اور کارکنان انہیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جھوٹ کے سہارے قائم ہے اور یہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی ۔
