پنجاب کالج جنڈ میں چو تھا سپورٹس گالہ ،افتتاح پرنسپل مطیع اللہ نے کیا

جنڈ ( ظفر اقبال سے/ ڈیلی اٹک نیوز)پنجاب کالج جنڈ میں چو تھا سپورٹس گالہ انڈیا کو ناکوں چنے چبانے والے پاکستان ائیرفورس کے شاہینوں کے نام ۔
سپورٹ گالہ کی افتتاحی تقریب کاباقاعدہ آغا زپرپرنسپل کالج ہذا مطیع اللہ نے فیتہ کاٹ کر کیا ، اس موقع پر انھوں نے سپورٹس میں حصہ لینے والے بچوں کوسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخرہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور ایک بہادر و غیرت مند قوم ہیں۔ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے جو بھی اس کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھے گا ہم اس کا جواب 27فروری کی طرح ہی دیںگے ۔
اس طرح کی سرگرمیوں میں آپ کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہی ہمارا مقصد ہے ، تاکہ آگے چل آپ اس ملک کو باگ دوڑ سبنھالنے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر سکیں سپورٹس گالہ میں کرکٹ ، والی بال ، فٹ بال ٹاگہ وار ، سمیت دیگر اتھلیٹکس کے مقابلوں میں طلباء و طالبات کے ہائوسسزجن میں پنجاب ٹائیگرز، ضرارہائوس ،زنگی ہائوس ، پی سی جے سٹار،قلندر ہائوس ، حیدر ہائوس ، پی سی جے وارئیرز،پنجابین ہائو س ، پنجاب ایگلز حصہ لے ہیں ۔
