موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، جماعت اسلامی ضلع اٹک

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس چکی ہے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے
حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے عوام بدحال ہے، حکمران امیر ہو گئے ہیں ان خیالا ت کا اظہار جماعت اسلامی ضلع اٹک کے زیر اہتمام مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، ضلعی امیر سردار امجد علی خان ، جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب اقبال خان ، امیر زون پی پی 1خالد محمود ، امیر شہر میاں محمد جنید ، سابق بلدیہ کونسلر ار شہاب رفیق ملک اور دیگر مقررین نے کیا ہے ، احتجاجی ریلی لیاقت علی خان (شہید) سٹیڈیم سے شرو ع ہوئی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک اٹک میں پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی ، ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم اور ضلعی امیر امجد علی خان نے کی ،ریلی میں گو عمران گو کے نعرے لگائے۔
مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان کے عوام کی نمائندگی کا حق کیا ہے،پاکستان کی حالت نہیں بدلی، حکمران بدل گئے ہیں ، عوام بدحال ہے، حکمران امیر ہو گئے ہیں صرف نام بدلا ، کرتوت وہی ہیں ، عمران خان کے دائیں کون کھڑے ہیں ،یہ سب چور اور ڈاکو ہر کسی کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں ، پہلی دفعہ سٹیٹ بینک خسارہ کا شکار ہو ہے،پہلی دفعہ 75ہزار ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا ،اسلام آباد میں آئی ایم ایف والے آکر بیٹھ گئے ہیں ،عوام کہتے ہیں پہلے حکمران بہتر تھے، حالات نہ بدلے گئے تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے ،پاکستان کی جمہوریت یہ بچہ جمہورہ ہے، چینی اور آٹا مہنگا ہو گیا ہے ،سٹیٹ بنک میں دوماہ کا زر مبادلہ رہ گیا ہے،یوٹلیٹی سٹور پر چیزیں مہنگی ہیں ،چند کروڑ کی سبسڈی سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ،غریب آدمی اپنے بچوں تعلیم نہیں دلوا سکتے ،اب بھی جا گیردار ، سر ما یہ دار ملک پر قابض ہیں ،حکمران کشمیر کا سودہ کر چکے ہیں ، عمران خان صرف تقریریں کر رہا ہے،یہ بچہ جمہورا بھارت کی اشیر باد لیتا ہے،عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ ابی نندن کو مودی کے حوالہ کر دیا،گلبھوشن کامحمد نواز شریف پر الزام لگایا ہے،جمہوریت کی بنیادکو ٹھیک کرنا ہے،نظریاتی لوگوں کو آگے لانا ہو گا،پارٹیاں بدلنے سے حالات نہیں بدلیں گے،اسلامی پاکستان اورخوشحال پاکستان آگئے ۔
