داعی ودعوت کا مفہوم سمجھنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر طارق

داعی ودعوت کا مفہوم سمجھنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر طارق

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹرطارق سلیم کا پہلے روز تربیت گاہ سے خطابداعی اور دعوت کا مفہوم سمجھنے کی ضرورت ہے

 نبی کریم نے داعی کی پوری زندگی کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا ہے، داعی کی زندگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ایک نمونہ ہے، جماعت اسلامی کے کارکن کو ہر میدان میں اس کا نمونہ بننا ہو گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ پر دو پتھر باندھ کر نمونہ پیش کیا، جماعت اسلامی کی قیادت آپ کے پاس آئی ہے، یاددہانی اور اپنے تزکیہ کےلئے تربیت گاہ میں شریک ہیں، میاں طفیل محمد مرحوم نے سید مودودیؒ کی دعوت پر سارے کام چھوڑ کر حاضر ہو گئے تھے اور فرنگی لباس کو اتار کر جماعت کا علم۔بلند کیا، 75افراد نے پوری دنیا میں انقلاب کا راستہ متعین کیا، جماعت کا کارکن نہ چھوٹا ہوتا ہے نہ بڑا، ہمیں ایسےداعی ہیں جس نے تڑپنا ہی نہیں اوروں کو تڑپانا بھی ہے۔

 

، اسلامی تحریک کے قافلہ کی منزل اسلامی انقلاب ہے، جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ھے جو اپنے اصولوں پر قائم ہے، اسلام کا آفاقی پیغام لے کر میدان عمل میں موجود ہے، اس کا ایک ہی مقصد ہے ملک میں عادلانہ اسلامی نظام رائج ہوجہاں ملک میں بسنے والوں یکساں حقوق حاصل ہوں۔ اس نظام کو تبدیل صرف اسکے کارکن کر سکتے ہیں، میدان عمل نکلنا ہو گا، جماعت اسلامی کے اندر اپنے خاندانوں کو شامل کریں، داعی اپنے گھر سے اسلام پیغام لے کر نکلتا ہے، ہمیں دعوت کے میدان میں ہر طاغوت جا مقابلہ کرنا ہو گا، بنگلہ دیش میں تاریخ رقم ہو رہی ہے، ہمیں صحابہ کی زندگیوں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانا ہو گا۔