اسسٹنٹ کمشنر حضرو سے چھچھ محافظ کمیٹی کے وفد کی ملاقات

اسسٹنٹ کمشنر حضرو سے چھچھ محافظ کمیٹی کے وفد کی ملاقات

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) اسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار سے چھچھ محافظ کمیٹی کے معزز اراکین کے وفد کی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں اہم ملاقات

 سی ایم سی کے وفد میں مولانا مسعود اختر ضیاء ، نصیر خان جدون ، حاجی احسان احمد خان ، قاسم خان وردگ ، نثار علی خان ، طاہر پرویز خان ، محمد ارشد خان اور محمد صداقت قادری کی شرکت ، ایڈمنسٹریٹر حضرو نے چھچھ محافظ کمیٹی کے وفد سے حضرو شہر کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

 

عمران خان نے اے سی حضرو کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حضرو کے حالیہ مسائل اور طالبات کو درپیش مشکلات تفصیل سے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

 اے سی حضرو نے چھچھ محافظ کمیٹی کے وفد کو مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کرادی ۔