Sun
19
Apr
2026

اس گینگ نے کئی سالوں سے پنجاب کے مختلف اضلاع اور صوبہ خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی سنگین وارداتیں کی ہیں اس گینگ نے 2017 میں حضرو کے علاقہ میں ایک دوکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران 20لاکھ سے زائد نقدی چھین لی تھی،واردات کے دوران ملزمان اپنے رنگ لیڈر کو ’’پہلوان‘‘ کے نام سے پکارتے تھے،اس گینگ کے کچھ ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں تاہم اس ملزم کی نشان دہی پر اس کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں روانہ ہیں ۔
ڈی پی او نے کہاکہ ملزم سے تفتیش کے دوران تمام وارداتیں ٹریس کی جائیں جس میں یہ گینگ شامل رہا،اگر ان وارداتوں کا تعلق اٹک سے باہر کے اضلاع سے ہو تو متعلقہ اضلاع کی پولیس سے روابط کر کے قانونی طریق کار اختیار کیا جائے ۔
