حضرو شہر کی بھرپور صفائی اور شجر کاری پر عوام کا سردار آفتاب اور دیگر عملہ کو خراج تحسین

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) حضرو شہر کی بھرپور صفائی اور شجر کاری پر عوام کا چیف آفیسر بلدیہ سردار آفتاب اور دیگر عملہ کو بھرپور خراج تحسین
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت حضرو شہر کے مین بازار اور لاری اڈہ پر خوبصورت چراغاں تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر ضلع اٹک کے خصوصی احکامات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثار کی زیر نگرانی چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب اور دیگر عملہ بالخصوص اورنگزیب انسپکٹر اور دیگر ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت بھرپور سبزہ اور پودوں کی وجہ سے ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہے ہر ممکن جگہ پر پودے لگا دیئے گئے ہیں
اور اس کے ساتھ شہر کے مرکزی بازار اور لاری اڈہ کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے سونے پر سہاگہ کہ حضرو شہر کے مرکزی نالوں اور چھوٹی گلیوں کی انتہائی منظم انداز میں اس طرح صفائی کی گئی ہے کہ عوام برملا اقرار کرتے ہیں کہ اس طرح باریک بینی سے کبھی صفائی نہیں کی گئی شہری اس کارگردگی کا کریڈٹ چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب اور انکی ٹیم کو دیتے ہیں کہ سردار آفتاب موقع پر جا کر جس طرح خود نگرانی کرتے ہیں وہ واقعی قابل تعریف ہے حضرو شہر کی صفائی کے ساتھ ساتھ جتنے پودے انہوں نے لگائے ہیں وہ بھی ریکارڈ ہے کہ حضروشہر میں ہر طرف پودے ہی پودے نظر آتے ہیں ۔
