دی بیسٹ سکول جنڈ میں دوسری سالانہ تقریب تقسیم انعامات

جنڈ (ظفر اقبال/ڈیلی اٹک نیوز) دی بیسٹ سکول جنڈ میں دوسری سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب ، تقریب پرنسپل سکول عامر حسین کے زیر انتظام منعقد کی گئی ۔
فاؤنڈر سکول سید وقار ہاشمی نے شر کاءتقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ علم ہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر ہم ترقی یافتہ قوموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو سکتے ہیں ، ہمارے بچوں کے لئے جتنی دنیاوی تعلیم ضروری ہے اسی طرح دینی تعلیم سے روشناس کرانا ہمارا فرض عین ہے اللہ تعالیٰ کی ذات نے انسانی فلاح و کامیابی کے لئے ہمیں قرآن کا تحفہ دیا جو ہدایت کا سرچشمہ ہے جس سے بد قسمتی سے ہم وہ ہدایت وفوائد حاصل نہیں کر رہے جو ہمیں کرنے چاہیں، اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اس سکول کی بنیاد رکھی اور اللہ کا کرم ہے کہ اس نے مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا ،آج ہمارے بچے دنیاوی تعلیم کے علاوہ اسلامی تعلیم بھی سیکھ رہے جس سے وہ کل انسانیت کے لئے اپنا کردار بڑھ چڑھ کر ادا کریں گے ۔
تقریب میں بچوں نے تقاریر ، ٹیبلو ز پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبا ءطالبات میںانعامات تقسیم کئے گے تقریب میں محبوب ملک ایڈووکیٹ، ملک عطاء، میڈم شاہین پرنسپل دی روٹس سکول ،میڈم ناصرہ سمیت بچوں کے والدین نے شرکت کی ۔
