ضلعی تر قیاتی کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں اجلاس 

ضلعی تر قیاتی کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں اجلاس 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) ضلعی تر قیاتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آ فس اٹک میں منعقد ہوا۔ 

اجلاس میںممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق،صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور ،ایم پی اے ملک جمشید الطاف ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عنصر حیات،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ضیغم نواز چوہدری، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع بھر کے افسران نے شر کت کی۔ تر قیاتی پر وگرام کے حوالے سے اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویثرن کے مطابق ضلع بھر میں تر قیاتی کام جاری ہیں۔

 

ہائی وے کی 25سکیموں کے لیے 5952.407 ملین،بلڈنگز کی13 سکیموں کے لیے 943.306 ملین،پبلک ہیلتھ کی 23 سکیموں کے لیے1695.191 ملین ،لو کل گورنمنٹ کی 02سکیموں کے لیے 27.684ملین،سمال ڈیمز کی 04سکیموں کے لیے 2757.106 ملین،سپورٹس کی 04 سکیموں کے لیے 283.965 ملین ،مائنز کے اےک سکیم کے لیے 40 ملین ،میونسپل سروسز کی 70 سکیموں کے لیے130 ملین،صحت کی 07 سکیموں کے لیے1824.358 ملین، ہائر ایجوکیشن کی03 سکیموں کے لیے 911.737 ملین، سکول ایجوکیشن 09 سکیموں کے لیے 44.57 ملین رو پے مختص کیے گئے ہیں۔اجلاس میں ضلع میں جاری تر قیاتی سکیموں کے متعلق تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی ۔تمام منتخب ممبران نے اپنے حلقوں میں جاری تر قیاتی سکیموں میں بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی سکیمیں عوامی فلا ح وبہبودکے لیے جاری ہیں اور ان کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے۔اس موقع پر ڈی سی اٹک نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان سکیموں سے متعلق منتخب سیاسی رہنماؤں سے رابطے میں رہیں ،ضلعی انتظامیہ کو تر قیاتی سکیموں کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ کر تے رہیں اس کے علاوہ کا م کے اعلیٰ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔