سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کاحلقے کا دورہ، عوام کی غمی و خوشی میں شرکت

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اٹک شہر میں مصروف ترین دن گزارا
انہوں نے غورغشتی میں انگلینڈ سے وطن واپسی پر آئے ہوئے سینئر لیگی رہنما اختر خان سے ملاقات کی اور سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، انہوں نے حاجی احمد خان آف بریار کے بیٹے اور خالد پرویز کے چچا زاد بھائی کی شادی میں شرکت کی ، انہوں نے شیخ ضمیر اختر بابو لالہ کی بیٹی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی ، انہوں نے ملک جاوید کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت ۔
انہوں نے جابہ گائوں میں سردار خان کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی ، انہوں نے گوندل میں محمد حنیف کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی اور دولہے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناءوں کا اظہار کیا اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شاہد محمود شاہدی ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، سابق کونسلر شیخ عارف محمود ، علی اصغر ، شیخ اجمل محمود ، شیخ اظہر محمود ، شیخ خالد محمود خالدی ، بابو اجمل ، طلال اشرف بٹ ، حاجی فیض عالم ، شیخ سہیل امین ، عبدالقیوم فوجی ، ظفر اقبال ، حاجی عباس خان ، حاجی ربنواز ، حاجی سجاد اور محمد سلیم بھی موجود تھے ۔
