جشن مولود کعبہ مولا علی کائنات رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلہ میں محفل 

جشن مولود کعبہ مولا علی کائنات رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلہ میں محفل 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) جشن مولود کعبہ مولا علی کائنات رضی اللہ تعالیٰ عنہ اٹک میں نہایت جوش وخروش اور عقیدت سے منایا گیا عقیدت مندوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور لنگر علی سے شرکا کی تواضع کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ بابا جی محلہ شاہ فیصل آباد میں عبدالنصیر خان علوی نے ایک محفل کا انعقاد کیا محفل کے مہمان خصوصی سید اظہر حسین شاہ خدمت گار لال شہباز قلندر اور سید مہدی رضا شاہ تھے پیر آف باغ نیلاب سید آفتاب حسین شاہ اور دیگر افراد کے علاوہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی محفل جشن مولود خانہ کعبہ میں مولا کائنات حضرت علی کی ولادت کی خوشی میں نعت خواں حضرات نے قصیدہ علی پڑھا محفل میں گلوکارہ میڈم ثمینہ ملک نے عارفانہ کلام سنایا جس پر عقیدت مند جھومتے اور دھمال ڈالتے رہے ۔

 

تقریب میں ولادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء میں لنگر علی تقسیم کیا گیا تقریب کے آخر میں ملکی سکیورٹی ، اداروں ، افواج پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔