Fri
17
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق دارالسلام کالونی قیوم چوک میں شادی والے گھر میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک کچی باؤنڈری وال پر زور پڑنے سے ٹوٹ کر نیچے آ گری جس کے باعث 3 خواتین
اور 2 بچیاں زخمی ہو گئیں زخمیوں کو سر اور کندھے پر چوٹیں آئیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی 2 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاران
نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ۔
