ٹرالر ڈکیتی واردات، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا دوسرا ملزم بھی گرفتار 

ٹرالر ڈکیتی واردات، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا دوسرا ملزم بھی گرفتار 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) 2 کروڑسے زائد مالیت کی واردات میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا دوسرا ملزم گرفتار

 گینگ کا سرغنہ پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کچھ عرصہ قبل جی ٹی روڑ پر 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی واردات کی گئی جس میں روئی سے لدا ٹرالر ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر چھین لیا تھا وقوعہ کا مقدمہ تھانہ صدر اٹک میں درج کیا گیا پولیس نے ملزم اسد اللہ کو گرفتار کیا جو بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ پنجاب اور کے پی کے سے مختلف اضلاع کے رہائشی ملزمان پر مشتمل گینگ کام کر رہا ہے۔

 

 جس کا وہ سرغنہ ہے ملزم نے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی واردات سمیت مختلف وارداتوں میں اپنے گینگ کے مختلف افراد کے ملوث ہونے کے حوالے سے بتایا پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ڈکیتی کی واردات میں چھینا جانے والے روئی سے لدا 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ٹرالر بھی بر آمد کیا پولیس نے اس گینگ کے دوسرے ملزم بلال کو بھی گرفتار کر لیا جس کا تعلق بھی کے پی کے کے علاقہ ہری پور سے بتایا جاتا ہے ڈی پی او اٹک نے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ملزمان کی گرفتاری سے ایسی وارداتیں بھی ٹریس ہو جاتی ہیں جو کہ نہ صرف ان ٹریسڈ ہوتی ہیں بلکہ اکثر اوقات ایسی وارداتوں کا پتہ بھی چل جاتا ہے جو بوجہ پولیس میں رپورٹ نہیں ہوتیں اس بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے باقی ملزمان اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا تاکہ بدترین قانون شکنیوں میں ملوث پورے گینگ کا قانون کے ہاتھوں خاتمہ ہو سکے ۔