ڈی پی او اٹک کا سوشل میڈیا پر قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) ڈی پی او نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا
اسلحہ کے ساتھ تصاویر سمیت قانون شکنیوں والی اپ لوڈنگ قانون کو کھلا چیلنج ہے قانون جانتا ہے کہ چیلنج کرنے والوں سے کیسے نمٹنا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی قانون شکنی کی وجہ اسلحہ کا استعمال اورا س کی نمائش ہے،وزیر اعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار کے کے ویژن اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات کے مطابق اسلحہ چاہے لائسنسی ہو یا غیر قانونی،ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر سخت ہی نہیں سخت ترین پابندی ہے،یہ نمائش سوشل میڈیا پر بھی ہو گی تو سوشل میڈیا مانیٹر کرنے کا اختیار رکھنے والے ریاستی ادارے کے تعاون سے ایسا کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج ہوں گے۔
سوشل میڈیا پرکالعدم تنظیموں کی طرف سے نفرت انگیز اور شرپسندی پر مبنی مواد اپ لوڈ کئے جانے سے معاشرے میں تعصب اور نفرت کی وہ چنگاری سلگتی ہے جو پھیلتی آگ کی صورت میں پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ہم نے سوشل میڈیا پر متعلقہ اداروں کی معاونت سے ایسی اپ لوڈنگ کو روکنا ہے جو کالعدم تنظیموں کی طرف سے کی جا رہی ہیں معاشرتی امن ہر مصلحت اور مصالحت سے بالاتر ہے اس پر کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جا سکتا اس طرح کی کارروائیوں اور قانون شکنیوں کو روکنے کے لئے تھانوں اور پولیس سرکلز کی سطح پر مانیٹرینگ کا جدید سسٹم فوری طور پر فنگشنل کیا جائے تاکہ معاشرتی امن کو ہر قیمت پر قائم رکھا جا سکے اس حوالے سے وہ روزانہ کی بنیاد پر پراگرس لیں گے ۔
