ونگ کمانڈر نعمان اکرم قوم کے قابل فخر سپوت ہیں، ملک شاہان حاکمین خان

ونگ کمانڈر نعمان اکرم قوم کے قابل فخر سپوت ہیں، ملک شاہان حاکمین خان

حضرو( ڈیلی اٹک نیوز ) ونگ کمانڈر نعمان اکرم اور کرنل مجیب الرحمان شہید قوم کے قابل فخر سپوت ہیں 

 افواج پاکستان نے ہمیشہ قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں ہیں ان خیالات کا اظہار سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے افسوسناک طیارہ حادثہ میں پاک فضائیہ کے ہونہار پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم اور ٹانک میں پاک فوج کے دستے پر وطن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں کرنل مجیب کی شہادت پر دلی دکھ ہوا پوری قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے اپنی جان پر کھیل کر سول آبادی کو بڑے نقصان سے بچایا ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ جراُت وبہادری کا مظاہرہ کیا ہے قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری اعوان اتحاد وقار اعوان بھی موجود تھے ۔