انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس 

انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ۔

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اور ایجوکشن، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی ایچ اوز اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ انٹمولجسٹ ثاقب حفیظ نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کی نگرانی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود کر رہے ہیں انہوں نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ، سرکاری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیےء کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کےلیے اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور اس کے ساتھ اس مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کرے۔

 

 انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کےلیے تیسری پارٹی کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ا ن کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر میں ڈینگی سے بچائو کے متعلق ضابطہ ء اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں انہوں نے اس موقع پر ضلع اٹک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں ۔