موٹروے پولیس نےلاوارث بچہ والدین سے ملوا دیا

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش
بیٹ 5 مندرہ کے خاتون انسپکٹر ساجدہ بٹ اور سب انسپکٹر وسیم مشتاق ڈیوٹی پر موجود تھے کہ دوران ڈیوٹی افسران کو ایک لاوارث بچا ملا بچے کی عمر تقریباً 9 سال تھی اور بچے سے بات کرنے سے معلوم ہوا کہ بچے کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہ ہے مزید معلومات کرنے پر بچے نے اپنا نام شاہ میر بتایا اور والد کا نام محمد رشید بتایا مزید بچہ کچھ نا بتا سکا موٹروے پولیس کے افسران نے بچے کو اپنی محفوظ تحویل میں لیا اور کیمپ آفس میں لے آئے ۔
کیمپ سے تمام ڈیوٹی پر معمور افسران کو میسج دیا گیا کہ بچے کے گھر کا پتا کیا جائے موٹروے پولیس کی بھرپور کوشش کے بعد انسپکٹر فہد اجمل اور انسپکٹر طاہر شفیق ناگرا نے بچے کے گھر والوں کا پتا لگا لیا اور بچے کے والد سے رابطہ کر کے بچے کے والد کو کیمپ آفس میں بلایا تمام تر قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو اس کے والد کے حوالے کیا گیا محمد رشید نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے ۔
