فتح جنگ، دوران کھیل جھگڑا، فائرنگ سے نوجوان زخمی

فتح جنگ، دوران کھیل جھگڑا، فائرنگ سے نوجوان زخمی

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) فتح جنگ کے محلہ محمود آباد میں دوست نے کھیل کے دوران جھگڑا ہونے پر فائرنگ کر کے دوسرے دوست کو زخمی کر دیا

 تفصیلات کے مطابق کھیل کے دوران جھگڑا طول پکڑنے پر راشد نے اپنے 13 سالہ دوست حمید خان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں حمید خان زخمی ہو گیا گولی اس کی ٹانگ پر لگی اطلاع ملنے پر فتح جنگ پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی

اور زخمی بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا فائرنگ کرنے والا نوجوان موقع واردات سے فرار 

 

ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے رپٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔