ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کے سامنے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کے سامنے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) ہسپتال کے سامنے حادثات و ٹریفک جام کے خاتمہ اور مریضوں کی سہولت کیلئے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں منظور شدہ آئوٹ گیٹ جلد لگایا جائے عوامی مطالبہ

 ، تفصیلات کے مطابق اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں مریضوں کے داخلہ و خارجہ کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ہسپتال کے احاطہ میں بلکہ گیٹ سے باہر روڈ پر ٹریفک جام معمول ہے جو روزانہ حادثات کا باعث بنتی ہے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں ایمرجنسی اور او پی ڈی میں روزانہ دو سے ڈھائی ہزار مریض آتے ہیں ان مریضوں کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی ، جنرل نرسنگ سکول و ہسپتال رہائشی کالونی میں مقیم ملازمین کو بھی داخلی و خارجی ایک ہی راستہ ہونے کی

 

 وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ 1122 کے دفتر سے ملحقہ جگہ پر خارجی گیٹ لگایا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال و معمول کے استعمال کیلئے یہ راستہ استعمال ہو اور مریضوں ، دفاتر ملازمین و عام عوام الناس کیلئے آسانی پیدا ہو ۔