اٹک، ڈھیر شریف میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) تھانہ صدر اٹک کے گائوں ڈھیر شریف میں ایک ہی خاندان کے افراد میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ، ایک شخص جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے
تھانہ اٹک خورد اور تھانہ صدر اٹک کے درمیان کافی دیر تک حدود کا تعین ہونے کا تنازعہ رہا ، تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک کے گائوں ڈھیر شریف میں ایک ہی خاندان کے افراد کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس میں ریاست خان ولد تاج محمد ، نیاز حسین ولد ولی محمد ، محمد طارق ولد ارشد خان ، محمد ارشد ولد فضل الرحمان ، محمد آصف ، حماد ، شہزاد پسران محمد اقبال زخمی ہو گئے جن میں سے ریاست خان ولد تاج محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا
دیگر زخمیوں اور مقتول کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک پہنچایا ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد سید عابد شاہ ہسپتال پہنچ گئے اور بعدازاں انچارج ایچ آئی آئی یو صدر سرکل سب انسپکٹر عظمت حیات اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم بھی ہسپتال پہنچ گئی تھانہ اٹک خورد اور تھانہ صدر اٹک کے درمیان کافی دیر حدود کا تعین نہ ہو سکا بعدازاں حدود کا تعین ہونے پر تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
